12 ستمبر ، 2024
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ملک کے کونے کونے میں جلسے کریں گے۔
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہماری ضد بن چکی ہے، جعلی وزراء بڑھکیں نہ ماریں، جلسہ و جلوس ہمارا آئینی حق ہے، جہاں بھی چاہیں، جلسہ و جلوس کریں گے۔
ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور جعلی حکومت کا خاتمہ قریب ہے، پارلیمنٹ کا تقدس بھی اب پی ٹی آئی بحال کرے گی، جعلی حکومت سے ملک کے مقدس پارلیمنٹ کی بےتوقیری کا پورا حساب لیا جائے گا۔