18 فروری ، 2013
اسلام آباد…سانحہ کوئٹہ کے پیش نظر چیف جسٹس آف پاکستان کے اعزاز میں آج ہونے والا ہائی کورٹ بار راولپنڈی کا عشائیہ ملتوی کردیا گیا۔ ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر شیخ احسن الدین نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے اعزاز میں آج دیا جانے والا عشائیہ سانحہ کوئٹہ کے پیش نظرملتوی کردیا گیا ہے۔یہ عشائیہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا۔شیخ احسن الدین کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے خلاف آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔