28 فروری ، 2012
لاہور…لاہور کے 41 لاکھ ووٹرز کی ابتدائی انتخابی فہرستیں یکم مارچ سے معائنے کے لئے 895 مراکز میں آویزاں کی جائے گی،ضلعی حکومت کے اعلامیے کے مطابق 21مارچ تک ووٹرلسٹوں میں اندراج اور اعتراضات کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا،انتخابی فہرستیں لاہور کے تمام ٹاوٴنز کے اسکولوں میں صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک روزانہ آویزاں کی جائیں گی۔ ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں عوام کے معائنے کے لئے اتوار کے روز بھی آویزاں کی جائیں گی، ابتدائی انتخابی فہرستوں کے مطابق ضلع لاہور میں ووٹروں کی تعداد 41 لاکھ ہے۔