17 ستمبر ، 2024
دنیائے کرکٹ کا مشہور بین الاقوامی اور تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جا رہا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرنے والا وینیو ہے اور اب یہ تاریخی اسٹیڈیم ایک اور اعزاز اپنے نام کر رہا ہے، یہ اسٹیڈیم کل 250 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔
1984 سے اب تک شارجہ اسٹیڈیم میں 249 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔
کل افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان وینیو پر 250 واں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد شارجہ اسٹیڈیم یہ اعزاز حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا۔
شارجہ اسٹیڈیم کے بعد سب سےزیادہ ون ڈے میچز 182 ہرارے اسپورٹس کلب میں ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 161،ایم سی جی اور پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں 151 ،151 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں۔