28 فروری ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سعودی عرب کے چھ روزہ نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لاہور ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی اور صوبائی وزراء نے مسلم لیگ ن کے صدر کا استقبال کیا ،مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق نواز شریف 22فروری کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ گئے تھے۔ انہوں نے سعودی عرب میں مسلم لیگ نون اوورسیز کے رہنماوٴں اور لیگی کارکنوں سے ملاقات کی،ذرائع کے مطابق 29فروری کو رائے ونڈ میں پارٹی کے رہنماوٴں کی غیر رسمی ملاقات متوقع ہے جس میں سینٹ انتخابات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔