15 ستمبر ، 2024
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کے لیے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔
حکومت مخالف ریلی میں مظاہرین نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جس کے نتیجے میں 15 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جس کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جہاں معصوم فلسطینی شہید ہورہے ہیں وہیں یرغمالی بھی اسرائیلی یرغمالی بھی اپنی فورسز کے حملوں میں ہلاک ہو رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دارالحکومت تل ابیب میں کئی مظاہرے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔