کھیل
18 فروری ، 2013

کراچی میں انڈر16ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹرائیلز ملتوی

کراچی میں انڈر16ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹرائیلز ملتوی

کراچی…خراب حالات اور ہڑتال کے باعث انڈر16ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ٹرائیلز کراچی میں نہیں ہوسکے، ٹرائیلز کل سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ہاکی ایشیاء کپ انڈر16ٹورنامنٹ کیلئے ٹرائیلز اتوار اور پیر کو ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں ہونے تھے، لیکن اتوار کو خراب حالات اور پیر کو ہڑتال کی وجہ سے ٹرائیلز نہ ہوسکے، ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے،اس لئے ٹرائیلز ملتوی کئے گئے، لاہور میں دورزہ ٹرائیلز کل سے شروع ہوں گے جبکہ کراچی کیلئے ٹرائیلز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایشیاء کپ انڈر16ٹورنامنٹ 4اپریل سے سنگاپور میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :