دنیا
18 فروری ، 2013

انڈونیشیا : بارش اور لینڈ سلائیڈنگ،15 افراد ہلاک

انڈونیشیا : بارش اور لینڈ سلائیڈنگ،15 افراد ہلاک

جکارتا… انڈونیشیا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 15 افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں بے گھر ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ شمالی صوبہ سولاویسی میں بارشوں کے باعث ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں چودہ افراد ہ ملبے تلے دب کر جبکہ ایک سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے اہم رہائشی علاقے مینادو میں ایک ہزار گھر سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہوگئے ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں سے مٹی اور دیگر ملبہ ہٹانے کیلئے ٹریکٹروں اور بلڈوزورں کی مدد سے تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔

مزید خبریں :