Time 17 ستمبر ، 2024
دنیا

بھارتی مسلمانوں کیلئے آواز کیوں اٹھائی؟ ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر مودی سرکار سیخ پا

بھارتی مسلمانوں کیلئے آواز کیوں اٹھائی؟ ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر مودی سرکار  سیخ پا
آیت اللہ خامنہ ای کے بیان پر اپنے ردعمل میں بھارتی وزارت خارجہ نے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان درست نہیں/ فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں کی حالت پر آوز اٹھانے پر نریندر مودی کی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے خلاف شدید ردعمل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں میانمار، غزہ اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کی حالت زار پر آواز  اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے اس پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کی جانے والی ایکس پوسٹ  میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے اگر ہم ان مصائب سے غافل ہوں جو ایک مسلمان میانمار (برما)، غزہ، بھارت یا کسی اور جگہ برداشت کررہا ہے‘۔

بھارتی مسلمانوں کیلئے آواز کیوں اٹھائی؟ ایرانی سپریم لیڈر کے بیان پر مودی سرکار  سیخ پا
فوٹو:ایکس

آیت اللہ خامنہ ای کے ٹوئیٹ پر اپنے ردعمل میں بھارتی وزارت خارجہ نے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان درست نہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق پر بات کرنے والے ممالک کو مشورہ ہے کہ دوسروں کے بارے میں بیان دینے سے قبل اپنا ریکارڈ دیکھیں۔ 

مزید خبریں :