28 فروری ، 2012
عطاآباد…عطاآباد جھیل کے اسپل وے سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے۔جھیل سے نکلنے والا سیلابی ریلہ ضلع دیامر سے ہوتا ہوا کوہستان میں داخل ہوچکا ہے۔عطا آباد میں جھیل کی مانیٹرنگ کرنے والے غیرسرکاری ادارے فوکس کے مطابق اسپل وے چوڑا کیے جانے کے بعد سے عطاآباد جھیل میں پانی کی سطح سولہ فٹ تک کم ہوچکی ہے۔جھیل کا پانی تیزی سے دریائے ہنزہ میں خارج ہورہا ہے جبکہ دریائے ہنزہ کا ریلہ دیامر کے مقام پر دریائے سندھ میں شامل ہوا جہاں سے اب کوہستان میں داخل ہوچکا ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔دریائے سندھ میں پانی کی آمد پر دیامراور کوہستان کے علاقوں میں دریا کنارے کی آبادیوں کو خالی کرالیا گیاہے۔