Time 17 ستمبر ، 2024
جرائم

محکمہ داخلہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے 13 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کی سفارش

محکمہ داخلہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے 13 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کی سفارش
فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ  سے 13 ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری  پر  انعام کی سفارش کردی۔

سی ٹی ڈی کے خط پر محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کی ہے۔

سمری میں کبیر جتوئی پر 15 لاکھ روپے، ابراہیم مارفانی پر 10 لاکھ روپے، مرچوجتوئی پر 20 لاکھ روپے، مرید جتوئی پر 10 لاکھ روپے، دادو شیخ پر 30 لاکھ روپے، منور بروہی پر 5 لاکھ روپے، بھورو  بروہی پر 3 لاکھ روپے اور شکور بروہی پر 20 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

ان کے علاوہ  چاکر بروہی  پر 10 لاکھ روپے، خیر محمد تیغانی پر 70 لاکھ روپے، لطیف رند پر 10 لاکھ روپے، سلطان رند پر 5 لاکھ روپے اور  عطا محمد مری پر 3 لاکھ روپے انعام کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ان ڈاکوؤں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔


مزید خبریں :