کھیل
18 فروری ، 2013

نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ : واپڈا نے تین گولڈ میڈلزجیت لیے

لاہور…نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز واپڈا کے سائیکلسٹ چھائے رہے۔ اور تین گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے۔ سائیکلنگ چیمپئن شپ لاہور کے سائیکلنگ ویلڈو روم میں جاری ہے۔ ایک کلو میٹر ٹائم ٹرائیل میں واپڈا کے محمد صابر نے گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے مقرہ فاصلہ ایک منٹ تیرہ اعشاریہ 77 سیکنڈز میں طے کیا۔ چار کلو میٹر انفرادی پرسو میں بھی واپڈا کے محمد صابر فاتح رہے۔چار کلو میٹر ٹیم پرسو میں واپڈا نے پانچ منٹ ایک اعشاریہ دس سیکنڈز میں فنشنگ لائن کراس کی۔

مزید خبریں :