19 فروری ، 2013
چارسدہ…چارسدہ میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے کلا ڈھیری میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، حملہ آور کار میں سوار تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عظمت علی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ضلع بھرمیں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔