Time 24 ستمبر ، 2024
پاکستان

’اب میم بنیں گی‘، بلاول انگریزی محاورے کو اردو میں کہنےکی کوشش میں مشکل میں پڑگئے

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  انگریزی محاورے کو  اردو میں بتاتے ہوئے مشکل سے دوچار ہوگئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے انگریزی محاورے کو اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش کی تو گڑ بڑا گئے جس پر لوگ اور خود بلاول بھی ہنس پڑے۔

بلاول کو غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے فوراً کہا کہ  میں انگریزی کہاوت 'Give them 'an inch and they'll take a mile کہنا چاہ رہا تھا۔

بلاول نے مزید کہا کہ  اب میرے اس جملے کی کتنی میمز بنیں گی، بلاول اپنے ہی ترجمے پر ہنس پڑے۔

مزید خبریں :