Time 25 ستمبر ، 2024
دنیا

نریندر مودی کا طیارہ46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں کیوں اڑتا رہا؟

نریندر مودی کا طیارہ46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں کیوں اڑتا رہا؟
فوٹو: فائل

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 46 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پونے6 بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے 6 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں اڑتے ہوئے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا سے بھارت واپسی پر پاکستانی فضائی حدود سے گزر رہے تھے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے بھارت واپس پہنچے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دورہ امریکا میں مودی نے امریکی صدر بائیڈن کی سربراہی میں کواڈ لیڈر سمٹ میں شرکت کی،

مودی نے اقوام متحدہ کے فیوچر سمٹ میں خطاب کیا اور کئی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

مزید خبریں :