28 فروری ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف زرداری نے 20ویں آئینی ترمیم کے بل پردستخط کر دیے ہیں جس کے بعدیہ آئین پاکستان کا حصہ بن گئی ہے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق20 ویں آئینی ترمیم کا بل سینٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا جس پر انہوں نے دستخط کر دیے ہیں۔20 ویں آئینی ترمیم اب آئین پاکستان کا حصہ بن گئی ہے جس کے بعد ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے 28 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو آئینی تحفظ مل گیا ہے۔