Time 25 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

مرغی چورکو پکڑو، پولیس سے شکایت کرنیوالے پراعتماد بچےکی ویڈیو وائرل

مرغی چوری ہونے پر پولیس کو شکایت کرنے والے پر اعتماد بچےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہےکہ یہ ویڈیو پنجاب کے کسی علاقے کی ہے۔

 ویڈیو میں اسکول یونیفارم پہنے ایک بچہ پنجابی زبان میں پراعتماد طریقے سے  پولیس اہلکار سے مرغی چوری ہونے کی شکایت کر رہا ہے اور پولیس اہلکار پر زور دے رہا ہے کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرے۔

پولیس اہلکار کی جانب سے بچےکو کہا گیا کہ وہ ملزم کے خلاف پرچہ کٹوائے، جس پر بچہ بے ساختہ  پوچھتا ہےکہ  پرچہ کٹوانےکےکتنے  پیسے لگیں گے؟ جس پر پولیس اہلکار اسے بتاتا ہےکہ اس کے کوئی پیسے نہیں۔

اس دوران بچہ کمر پر ہاتھ رکھ کر اعتماد کے ساتھ پولیس اہلکار کو بتاتا ہےکہ اس سے قبل یہاں ایک دوسرا پولیس افسر تھا جو کہ اس کا دوست تھا، میں نے اس سے چوزے چوری ہونے کی شکایت کی تھی جس پر افسر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا تھا۔

بچے نے پولیس اہلکار کو کہا کہ جب وہ اس کی طرف پانی بھرنے آئے گا تو وہ ملزم کی نشاندہی کردے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کے اعتماد اور اس کی معصومیت کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور صارفین پنجاب پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مرغی بازیاب کرائے۔

مزید خبریں :