26 ستمبر ، 2024
اسلام آباد: رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق رؤف حسن پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کے سربراہ مقرر کیےگئے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔