پاکستان
19 فروری ، 2013

بلوچستان کوبچانے کیلئے افواجِ پاکستان کو آگے بڑھنا ہوگا، طاہر القادری

 بلوچستان کوبچانے کیلئے افواجِ پاکستان کو آگے بڑھنا ہوگا، طاہر القادری

لاہور…پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناہے کہ سیاستدان ،سول انتظامیہ اور حکومت مکمل طورپرناکام ہو چکی۔کوئٹہ اور بلوچستان کو بچانے کیلئے افواجِ پاکستان کو آگے بڑھنا ہوگا،کوئی اور راستہ نہیں بچا، کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ڈاکٹرطاہرالقادری منہاج القرآن سیکریٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو توڑنے کی سازش ہو رہی ہے،جنوری واقعے کے بعد اقدامات نہیں کئے گئے،سیکڑوں جانیں چلی جاتی ہیں ،لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہنا تھاکہ بے حسی کایہ عالم ہیکہ لوگ مرتے ہیں ، احتجاج ہوتاہے ، دھرنے دیئے جاتے ہیں،پھرکہیں جا کر شنوائی ہوتی ہے۔ڈاکٹر طاہرالقادری سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ آج تک کسی دہشت گرد کوپھانسی نہیں دی گئی،ان کے چہرے ڈھانپ کر عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے تاکہ پہچانے نہ جائیں،1200دہشت گردعدالتوں سے رہا ہو گئے۔طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کوہدایت کی کہ وہ تمام اضلاع میں جاری دھرنوں میں شریک ہوں اور تب تک دھرنادیں جب تک دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔

مزید خبریں :