19 فروری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذات نامزدگی میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے،یہ منظوری الیکشن کمیشن ایک خصوصی اجلاس میں دی گئی۔کاغذات نامزدگی 6 صفحات پر مشتمل ہو گی، امیدوارکویوٹیلیٹی بل، ٹیکس اور اثاثوں کی تفصیلات دینا ہوں گی جب کہ جانچ پڑتال ایف بی آر اورا سٹیٹ بینک سے کرائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2002 اور 2008 کی انتخابی فہرستیں ختم کر دی ہیں،پرانی ووٹر لسٹوں کی ایک ایک کاپی رکارڈ کے لیے رکھی جائے گی۔انتخابات نئی انتخابی فہرستوں پر کرائے جائیں گے۔