Time 30 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اروشی نے نسیم شاہ کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

اروشی نے نسیم شاہ کو پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا
اروشی نے نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبار کباد بھی دی تھی۔ —فوٹو: فائل

بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا۔

بالی وڈ کی کئی فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماڈل گرل اروشی تنازعات کے باعث ہمیشہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

کبھی وہ سیٹ پر زخمی ہوجاتی ہیں تو کبھی ان کی نازیبا ویڈیو لیک ہوجاتی ہے، وہ اداکاری کریں یا نہ کریں میڈیا کی ہیڈلائنز میں ان کا نام نظر ضرور آتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بالی وڈ کے فلمی ایوارڈ آئیفا کی ایک تقریب کے دوران اروشی نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتایا۔

تقریب کے دوران بظاہر ایک پاکستانی جرنلسٹ نے اروشی سے پوچھا کہ  پاکستانی ٹیم میں آپ کا کونسا فیورٹ کھلاڑی  ہے؟ 

اس پر اروشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے ، نسیم شاہ بہت اچھا کرکٹر  ہے۔  

واضح رہے اروشی ماضی میں بھی نسیم شاہ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں رہ چکی ہیں۔

2023 میں اروشی نے  ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی تھی۔

اس کے علاوہ اروشی نے نسیم شاہ کو سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبار کباد بھی دی تھی۔ 


مزید خبریں :