20 فروری ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں آج پھر ہوگا ۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخر الدین جی ابراہیم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور قومی احتساب بیورو کے حکام شرکت کریں گے جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور کی شرکت بھی متوقع ہے،اجلاس میں عام انتخابات کیلیے امیدواروں کی اسکرونٹی سمیت دیگر تجاویز پر غور کیا جائیگا۔