پاکستان
20 فروری ، 2013

وزیراعظم کوئٹہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن پر آج کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

وزیراعظم کوئٹہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن پر آج کابینہ کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم کوئٹہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن اور پارلیمانی وفد سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کوئٹہ سمیت ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں دھماکا خیز مواد آئی ای ڈیز کی روک تھام کا بل2012 منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ممنوعہ اور غیر ممنوعہ ہتھیاروں کی درآمد کو قواعد وضوابط کے تحت بہتر بنانے کا بل بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس میں 75ریلوے انجنوں کی خریداری کے لیے پیپرا رولز میں چھوٹ کی سمری دوبارہ پیش کیے جانے کی بھی توقع ہے۔

مزید خبریں :