20 فروری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد میں ساوٴتھ ایشیا میڈیا سمٹ آج ہوگی،وزیراعظم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف آج اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ساوٴتھ ایشیا میڈیا سمٹ سے خطاب کریں گے۔میڈیا سمٹ سے پاکستان ،بھارت،سری لنکا،نیپال کے مندوبین اور میڈیا اسپیشلسٹ خطاب کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کا مقصد اخبارات و جرائد کو لاحق چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے اقدامات کرنا ہے۔