پاکستان
20 فروری ، 2013

ہزارہ برادری قتل کیس:سیکریٹری دفاع کو دوبارہ رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت

ہزارہ برادری قتل کیس:سیکریٹری دفاع کو دوبارہ رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت

اسلام آباد…کوئٹہ دھماکوں میں ہزارہ برداردی کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہوئی ، عدالت نے آئی ایس آئی کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کیلئے سماعت میں وقفہ کردیا۔سیکریٹری دفاع کی طرف سے عدالت میں جمع کرائی گئی آئی ایس آئی کی رپورٹ پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے جو سوالات پوچھے تھے ان کے جوابات نہیں دیے گئے ، یہ تمام معلومات تو اخبارات میں بھی آچکی ہیں ، خفیہ ادارے واقعے سے قبل معلومات کا تبادلہ کیوں نہیں کرتے ،سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین نے موقف اپنایا کہ ہر وقت اور ہر چیز پر انٹیلی جنس معلومات دستیاب نہیں ہوتی، چھوٹی چھوٹی معلومات پر انہیں ملا کر ایک تصویر بناتے ہیں، کئی مرتبہ یہ تصویر واضح نہیں ہوتی، جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ ایجنسی اپنی رپورٹ میں الزام لگارہی ہے کہ سول انتظامیہ ناکام ہوگئی ، آئی ایس آئی نے الزام لگا دیا کہ سول حکومت انسداد دہشت گردی کا پروگرام وضع نہیں کر رہی ، آج فوج بلانے کے نعرے لگ رہے ہیں ، سیکریٹری دفاع نے کہا کہ آئی ایس آئی نے دہشت گردوں کے خلاف 130آپریشن کیے ،چیف جسٹس بولے کہ عدالت نے 10جنوری اور 16فروری کے بارے میں پوچھا، یہ معلومات پرانی ہیں ، عدالت نے سیکریٹری دفاع کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں ۔

مزید خبریں :