Time 03 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی

’صبا قمر پسندیدہ ہیں‘، بھارتی گلوکار نے اداکارہ سے فرمائش کردی
گرو رندھاوا نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کے حوالے سے پوچھا/  فائل فوٹو

بھارتی گلوکار گرو رندھاوا  نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے دیا۔

گرو رندھاوا نے  حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کے حوالے سے پوچھا۔

گلوکار نے بتایا کہ پاکستانی اداکاراؤں کی اگر بات کی جائے تو مجھے صبا قمر کافی اچھی لگتی ہیں کیونکہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صبا قمر کے ساتھ فلم 'ہندی میڈیم' کے گانے 'سوٹ سوٹ کردہ' میں کام بھی کیا تھا۔

گلوکار نے صبا قمر سے فرمائش کرتے ہوئے  کہا کہ میں صبا سے کہوں گا کہ میں نے ان کا نام لیا ہے، وہ میری فلم کو پروموٹ کریں۔

واضح رہے کہ گلوکار گرو رندھاوا اپنی فلم 'شاہکوٹ' کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ کی 4 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :