20 فروری ، 2013
پشاور…پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے علاقہ زریاب کالونی، فقیر آباد، رشید آباد، اندرون شہر اور کینٹ ایریا کے بیشتر علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ نواحی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی بندرہتی ہے۔جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔