20 فروری ، 2013
کوئٹہ… سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی میتیں ہزارہ ٹاوٴن قبرستان پہنچادی گئیں جہاں ان کی تدفین کے انتظامات کئے گئے ہیں تاہم جاں بحق افراد کے کچھ لواحقین تدفین سے انکاری ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں مطالبات کی منظوری تک اپنے پیاروں کی تدفین نہیں کریں گے۔اس موقع پر کچھ مشتعل خواتین قبروں میں لیٹ گئیں اور تدفین سے انکار کر رہی ہیں۔