20 فروری ، 2013
پشاور…آل گورنمنٹ ایمپلائزکوآرڈی نیشن کونسل کے فیصلے پرآج پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات پرعمل نہ کرنے کے خلاف خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نے ہڑتال کررکھی ہے۔ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل خیبرپختونخواکے صدراسلم خان کے مطابق صوبائی حکومت مسلسل سرکاری ملازمین کے مطالبات کو نظراندازکررہی ہے اورپے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کو سردخانے کی نذرکردیا گیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے بارہااسے نافذ کرنے کا وعدہ کیا تاہم اب ملازمین کے صبرکا پیمانہ لبریزہوگیا ہے اورآج سرکاری ملازمین دفاترکی تالہ بندی کرکے صبح نوبجے سے چاربجے تک ہڑتال کریں گے۔