پاکستان
20 فروری ، 2013

چیئرمین نیب توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

 چیئرمین نیب توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ انہیں میڈیا سے علم ہوا ہے کہ صدرآصف علی زرداری نے چیئرمین نیب کے خط کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنایا ہے، کیا سپریم کورٹ کی نگرانی کے لیے کمیشن بنے گا؟چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل تین رکنی بنچ نے چیئرمین نیب توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔چیئرمین نیب فصیح بخاری کے وکیل نوید رسول مرزا کا کہناتھا کہ انہیں کمیشن کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ ان کے موکل کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیابعد میں بنچ میں تبدیلی کے باعث سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی، بنچ میں جسٹس گلزار احمد کی جگہ جسٹس خلجی عارف کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :