Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم کو 2025 کے لیے آسیان کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارکباد دی__فوٹو: پی ٹی وی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ملاقات کی۔

شہباز شریف اور انور ابراہیم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہہ خیال کیا، اس موقع پر  دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر زور دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم کو 2025 کے لیے آسیان کی چیئرمین شپ ملنے پر مبارکباد دی۔

انور ابراہیم نے آسیان میں بطور سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر پاکستان کی مسلسل شراکت داری کا خیر مقدم کیا، انہوں نے پاکستان اور آسیان کے درمیان روابط اور آسیان میں پاکستان کے کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پرملائیشیا کے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :