Time 03 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس :عمران خان کی حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس :عمران خان کی حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی  پی ٹی آئی عمران خان  کی ویڈیو لنک حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو ایک بار پھر  شو کاز نوٹس  جاری کردیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ  میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جج طاہر عباس نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری سے متعلق جیل رپورٹ میں کہا گیا کہ انٹر نیٹ دستیاب نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی، گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی جس پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا ، آج دوبارہ کررہے ہیں۔

 جج نے مزید کہا نوٹس میں لکھیں گے کہ اگر انٹرنیٹ نہیں ہے تو بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کریں۔

بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :