Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج، مصطفین کاظمی گرفتار

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج، بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج، مصطفین کاظمی گرفتار
مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پُتلا جلایا اور ٹائر جلا کر راستے بھی بند کیے گئے: مقدمے کا متن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج کے معاملے پر بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں  ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز،سلمان اکرم راجہ، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی، نسیم حیدر پنجوتھہ، انصر ایڈووکیٹ اور عبداللہ وزیر بھی  نامزد ہیں جب کہ مصطفین کاظمی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پُتلا جلایا اور ٹائر جلا کر راستے بھی بند کیے گئے۔

مقدمےمیں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بہاولپورمیں پی ٹی آئی کےاحتجاج کےدوران 439 کارکنوں کے خلاف 9 مقدمات  درج کیے گئے ہیں جب کہ 3 ایم پی اے ٹکٹ ہولڈر اور ایک ایم این اے ٹکٹ ہولڈر سمیت 73 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔


مزید خبریں :