Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بیرسٹر علی ظفر اور چیف جسٹس کے ایک دوسرے کو مفت مشورے، عدالت میں قہقہے

بیرسٹر علی ظفر اور چیف جسٹس کے ایک دوسرے کو مفت مشورے، عدالت میں قہقہے
ججوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ ادارہ ٹوٹ گیا ہے: چیف جسٹس قاضی فائز/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایک دوسرے کو مفت مشورے دے دیے۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بیرسٹر  علی ظفر نے کہا ان کا مشورہ ہے کہ آپ تمام ججز آپس میں مل کر بیٹھیں۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا آپ ہمیں مفت کا مشورہ دے رہے ہیں تو ایک مفت کا مشورہ ہمارا بھی ہے کہ آپ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر معاملات طے کرلیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے جب کہ  چیف جسٹس نے کہا ججوں کے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ ادارہ ٹوٹ گیا ہے۔


مزید خبریں :