Time 04 اکتوبر ، 2024
دنیا

مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور تین اراکین نے بطور احتجاج تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور تین اراکین نے بطور احتجاج تیسری منزل سے چھلانگ لگادی
چھلانگ لگانے والوں میں ایک بے جے پی کا رکن اسمبلی بھی شامل ہے: فوٹو/ بھارتی میڈیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا  کی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سمیت 3 اراکین نے سیکٹریٹ کی تیسری منزل سے بطور احتجاج چھلانگ لگا دی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نرہاری زروال اور دیگر 3 اراکین اسمبلی نے ممبئی میں واقع سیکرٹریٹ کی عمارت سے چھلانگ لگائی جب کہ چھلانگ لگانے والوں میں ایک بے جے پی کا رکن اسمبلی بھی شامل ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اور تینوں اراکین اسمبلی نے حکومت کی جانب سے ڈھنگر کمیونٹی کو  قبائل کی فہرست (شیڈول ٹرائبز کیٹیگری) کا حصہ بنانے کے عمل کی مخالفت میں احتجاج کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔ 

رپورٹ کے مطابق عمارت سے چھلانگ لگانے کے باوجود ڈپٹی اسپیکر اور تینوں اراکین اسمبلی محفوظ رہے کیونکہ وہ ایک جالی (نیٹ) پر جاگرے جسے 2012 میں لوگوں کو خودکشی کی کوشش پر ان کی جان بچانے کے لیے وہاں لگایا گیا تھا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال اس وقت مہاراشٹرا کی ڈھنگر کمیونٹی کو ایک خانہ بدوش کمیونٹی (Nomadic Tribes) کی حیثیت حاصل ہے جس کے تحت اسے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ ملتا ہے جب کہ دیگر  قبائل کی فہرست (شیڈول ٹرائبز کیٹیگریز) میں شامل کمیونٹیز کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 7 فیصد دیا جاتا ہے۔ 

مزید خبریں :