Time 07 اکتوبر ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 84 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی عبوری حد عبور کر لی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 84 ہزار کی سطح عبور کر گیا، 100 انڈیکس 528 پوائنٹس اضافے سے 84060 ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


مزید خبریں :