Time 08 اکتوبر ، 2024
پاکستان

کراچی: ماموں کو ائیرپورٹ چھوڑ کر آنیوالے 2 بھائی ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک

کراچی: ماموں کو ائیرپورٹ چھوڑ کر آنیوالے 2 بھائی ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جب کہ ایک بھائی زخمی بھی ہوا: پولیس__فوٹو: فائل

کراچی: ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 2 بھائی اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جب کہ تیسرا زخمی حالت میں زیر علاج ہے، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واٹر ٹینکر بھی ماڈل کالونی پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں  9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جب کہ تیسرا بھائی 10سالہ ارحم  اور 25سالہ بابر  نامی نوجوان زخمی ہے۔

مقتولین کے محلے داروں نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے اپنے ماموں کو ائیرپورٹ پر چھوڑنے گئے تھے اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آگیا، واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماڈل کالونی روڈ پر احتجاج بھی کیا۔

پولیس کے مطابق اہلخانہ بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے مانسہرہ روانہ ہوگئے جہاں سے واپسی پر واقعہ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

مزید خبریں :