Time 08 اکتوبر ، 2024
دنیا

سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں آگاہ کردیا

سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں آگاہ کردیا
فوٹو: ایس پی اے/فائل

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے منگل کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں اراکین کو سعودی فرمانروا کی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا۔

اتوار کے روز ایوان شاہی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پھیپھڑوں میں سوزش کے باعث سعودی فرمانروا کے کچھ میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا کہ ولی عہد نے خادم الحرمین کی خیریت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اگست میں شاہی فرمان کے ذریعے کابینہ کو اپنی اور ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کی غیر موجودگی میں اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔ 

بعد ازاں سعودی فرمانروا نے 24 ستمبر کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

مزید خبریں :