Time 09 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کے ہاتھ کی گھڑی ایک بار پھر خبروں میں، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

سلمان خان کے ہاتھ کی گھڑی ایک بار پھر خبروں میں، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
حال ہی میں سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک پراجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی/ فائل فوٹو

بالی وڈ اسٹار سلمان خان اپنی ایکٹنگ اور شخصیت کے ساتھ ساتھ لگژری لائف اسٹائل کے سبب بھی سرخیوں میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک پراجیکٹ کے افتتاحی ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس دوران دبنگ  خان ایک بار پھر اپنی بیش قیمت گھڑی کے باعث سرخیوں میں آگئے۔

افتتاحی  ایونٹ میں سلمان خان نے ڈریسنگ کیلئے بلیو شرٹ پر بلیک جینز کا انتخاب کیا لیکن ان کی کلائی میں سجی گھڑی نے سب کی توجہ اپنی طرف سمیٹ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ میں سلمان خان نے  مہنگے ترین برانڈ  رچرڈ مل کی RM 35-03  Rafael nadalگھڑی پہنی ہوئی تھی۔

یہ بیش قیمت برانڈ اپنے خوبصورت ڈیزائن اور جدید تکنیکی انداز کے سبب دنیا بھر میں   مشہور ہے،  نیلم کے کرسٹل سے بنی یہ گھڑی  پائیداری اور خوبصورتی  دونوں  لحاظ سے اپنے مالک کے شاہانہ انداز کی عکاسی کرتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں  اس  لگژری گھڑی کی دنگ کردینے والی ریٹیل  قیمت  تقریباً ساڑھے 7 کروڑ  بھارتی روپے جب کہ  مارکیٹ ویلیو  21 کروڑ روپے بھارتی روپے تک  بتائی گئی ہے ۔

 اس گھڑی کی مہنگی ترین قیمتوں کے باعث دنیا بھر کے امیر ترین  افراد ہی اس گھڑی کا انتخاب کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کو مہنگی ترین گھڑیوں کی برانڈ کے مالک جیکب ایریبو نے جیکب اینڈ کو کی بلینیئر III گھڑی پہنائی تھی جس کی قیمت بھارتی میڈیا پر 41 کروڑ 98 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

مزید خبریں :