Time 09 اکتوبر ، 2024
دنیا

ہریانہ میں کانگریس کی شکست کے بعد بھارت میں ہر طرف جلیبی کا تذکرہ، ماجرا کیا ہے؟

ہریانہ میں کانگریس کی شکست کے بعد بھارت میں ہر طرف جلیبی کا تذکرہ، ماجرا کیا ہے؟
بی جے پی نے کانگریس کو اپ سیٹ شکست دینے کے بعد راہول گاندھی کو ایک کلو جلیبی بھجوائی/ فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ روز مقبوضہ جموں وکشمیر اور ہریانہ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد کانگریس کی ہریانہ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ہر طرف جلیبی کا تذکرہ عام ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں ایگزٹ پولز کے برعکس کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بی جے پی نے کامیابی حاصل کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر جلیبی ٹرینڈ کررہا ہے اور بھارتی ٹی وی چیلز پر بھی ہر طرف جلیبی کا تذکرہ عام ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہریانہ میں کانگریس کی شکست اور اپنی فتح کے بعد بی جے پی ہریانہ کے رہنماؤں نے  راہول گاندھی کے لیے ایک کلو جلیبی ان کے دہلی آفس بھیجی ہے۔ 

ہر طرف جلیبی کا ذکر کیوں؟

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہریانہ کے انتخابات کی الیکشن مہم کے دوران راہول گاندھی ایک ایسے علاقے میں گئے جہاں کی جلیبی مشہور ہے اور اس دوران ایک مقامی کانگریس رہنما نے راہول گاندھی کو جلیبی پیش کی تھی جس کے بعد راہول گاندھی نے جلیبی کی تعریف کی مگر بی جے پی پر  ڈھکے چھپے الفاظ میں طنز بھی کیا۔ 

ہریانہ میں کانگریس کی شکست کے بعد بھارت میں ہر طرف جلیبی کا تذکرہ، ماجرا کیا ہے؟
راہول گاندھی ایک انتخابی ریلی کے دوران جلیبی کا ڈبہ لہراتے ہوئے: فوٹو/ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہانہ شہر کے ماتو رام حلوائی کی جلیبی کھانے کے بعد راہول گاندھی نے جلیبی کی تعریف کی اور کہا کہ ’آج میں نے اپنی زندگی کی سب سے اچھی جلیبی کھائی ہے‘۔

راہول گاندھی نے مزید کہا کہ اگر ان کی جلیبی بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھیجی جائے تو شاید ان کی فیکٹری میں 20، 30 یا شاید 50 ہزار لوگوں کو کام کریں۔ 

بعد ازاں ہریانہ الیکشن کے ابتدائی نتائج کے بعد ہی کانگریسی امیدواروں نے جلیبی کھاتے ہوئے جیت کا جشن منانا شروع کیا مگر تمام نتائج آنے کے بعد کانگریس کا اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :