Time 10 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پاکستان کا بھارت میں جوہری، تابکاری موادکی چوری اور فروخت پر اظہار تشویش

پاکستان کا بھارت میں جوہری، تابکاری موادکی چوری اور فروخت پر اظہار تشویش
فوٹو: فائل

پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ انتہائی تابکار، زہریلا مادہ کیلیفورنیم (Californium) ایک گروپ کی غیرقانونی ملکیت میں پایا گیا۔

منیر اکرم نے کہا کہ اسی ملک میں 2021 میں بھی کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہوئےتھے۔

پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل سے ان واقعات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادکے تحت اپنےفرائض کامیابی سے مکمل کیے، مضبوط کمانڈ اورکنٹرول سسٹم قائم کیا۔

مزید خبریں :