Time 10 اکتوبر ، 2024
پاکستان

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا اسٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار پر عدم اعتماد کا اظہار

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا اسٹاک مارکیٹ کے اعدادوشمار پر عدم اعتماد کا اظہار
فوٹو: فائل

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ 2017 میں اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 51 ہزار لیکن مالیت 100 ارب ڈالر تھی، آج انڈیکس 86 ہزار ہے لیکن مالیت صرف 40 ارب ڈالرز ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ 1999 میں ایٹمی دھماکوں سے پہلے بھی پاکستانی مارکیٹ کی قیمت آج سے بہتر تھی۔

رہنما پی ٹی آئی مزمل اسلم کو جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے، یونیورسٹیاں چلانے اور صوبے کے عوام کیلئے فنڈز نہیں، لیکن دھرنوں، جلسوں اور احتجاج کیلئے فنڈز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کے پی حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں اور دوسروں سے سوال کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :