Time 10 اکتوبر ، 2024
کاروبار

معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں: وزیر خزانہ

معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں: وزیر خزانہ
 کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں: سینیٹر محمد اورنگزیب۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے، آج ہم ہمارے میکرو اکنامک انڈیکٹر بہتر ہوئے ہیں، میکرواکنامک استحکام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کل پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا ہے، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا پاکستان کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، سعودیہ سے فارما، سرجیکل اور اسپورٹس کے شعبوں میں تعاون کی بھی بڑی صلاحیت ہے، پاکستان سعودی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتاہے، پاکستان سعودی عرب کو چاول، گوشت، پھل، سبزی اور مچھلی برآمد کرتا ہے۔

مزید خبریں :