21 فروری ، 2013
کراچی....آل راو¿نڈر شاہد آفریدی ایک بارپھر پاکستان کے ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیے گئے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی انہیں شامل کرلیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،اکمل برادران منتخب جبکہ اظہر علی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔ شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔