کھیل
21 فروری ، 2013

چمپئنز لیگ فٹبال میں اے سی میلان نے بارسلونا کو دو صفر سے ہرادیا

چمپئنز لیگ فٹبال میں اے سی میلان نے بارسلونا کو دو صفر سے ہرادیا

میلان…چمپئنز لیگ فٹبال میں اے سی میلان نے بارسلونا کو دو صفر سے شکست دے دی ،،شکست کے بعد چار مرتبہ بار کی چمپئن کے لئے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانا مشکل ہوگئی ہے ۔ میلان اٹلی میں کھیلے گئے چمپیئنز لیگ کے فرسٹ لگ میں ،ہوم ٹیم نے برسلونا کو آؤٹ کلاس کیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔57ویں منٹ میں کیون پرنس نے گول کرکے میلان کو برتری دلائی۔کھیل ختم ہونے سے نو منٹ قبل منٹاری نے اے سی میلان کے لئے دوسرا گول کردیا۔اس فتح کے بعد باسلونا کے چمپئنز لیگ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنانا مشکل ہوگئی،کیونکہ بارسلونا کو کوالفائی کرنے کیلئے اپنے ہوم گراوٴنڈ پر کم از کم تین گول کے مارجن سے جیتنا ہوگا۔اگر اسکور تین ایک بھی ہوا تو آوے گول پر اے سی میلان لاسٹ ایٹ میں جگہ بنالے گی۔

مزید خبریں :