Time 16 اکتوبر ، 2024
دنیا

عمر عبد اللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈھونگ انتخابات کے بعد نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ  نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

تقریب حلف برداری میں کانگریس رہنما  راہول گاندھی، پریانکا گاندھی،  نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی ،سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ریاستی اتنخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوا تھا۔ ڈھونگ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑ اتھا۔

مزید خبریں :