Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہتر، بات آگے بڑھ سکتی ہے: سلمان اکرم

جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہتر، بات آگے بڑھ سکتی ہے: سلمان اکرم
پی ٹی آئی کی بھی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں حتمی فیصلہ ہوجائےگا، تجاویز سے متعلق معاملات حل ہونے کی امید ہے: پی ٹی آئی رہنما/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے اور یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بھی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں حتمی فیصلہ ہوجائےگا، تجاویز سے متعلق معاملات حل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے، یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب پروگرام میں شریک مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مولانا آئینی بینچ اور پیپلز پارٹی آئینی عدالت کی بات کر رہی ہے، بہترہوگا وفاق میں آئینی عدالت ہو اور صوبوں کی حد تک آئینی بینچ ہو۔


مزید خبریں :