Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جے شنکر کے دورہ اسلام آباد پر بھارتی میڈیا کیا کہہ رہا ہے؟

جے شنکر کے دورہ اسلام آباد پر بھارتی میڈیا کیا کہہ رہا ہے؟
ایس سی او اجلاس کے دوران دوپہر کے کھانے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ساتھ بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں لمبی بات چیت ہوئی/ فوٹو انٹرنیٹ

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کے دورہ اسلام آباد پر بھارتی میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شنکر کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ دو طرفہ ملاقات یا بات چیت تو نہیں ہوئی تاہم  ایس سی او اجلاس کے دوران دوپہر کے کھانے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ساتھ بیٹھے اور دیگر مندوبین کی موجودگی میں لمبی بات چیت ہوئی۔ 

9 سال بعد کسی بھارتی وزیر کا دورہ پاکستان بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہوجانا مثبت پیشرفت ہے۔ 

انڈیا ٹو ڈے کی ایگزیکٹو ایڈیٹر گیتا موہن نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کہا کہ جے شنکر اور پاکستانی حکام کے درمیان چٹ چیٹ سے زیادہ بات چیت ہوئی، جے شنکر اور پاکستانی حکام کے بیانات سے محسوس ہوتا ہے کہ درجہ حرارت ضرور کم ہوا ہے اور اس میں شریف فیملی کی پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی کا بھی کردار ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کا اگلے ماہ COP29 اجلاس پر آمنے سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :