Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل کے فلیٹ پر پولیس جا پہنچی

پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل کے فلیٹ پر پولیس جا پہنچی
پولیس کے پہنچنے پر بی این پی کے قائم مقام صدر ساجد ترین لاجز میں موجود تھے: ذرائع/ اسکرین گریب

کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ پر پولیس جاپہنچی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر  بی این پی کے قائم مقام صدر ساجد ترین لاجز میں موجود تھے۔

ساجد ترین نےکہا کہ وہ یہاں اس لیے آئے ہیں کہ آئینی ترامیم پر ووٹنگ کے دوران پارٹی سینیٹرز کسی دباؤ میں نہ آئیں۔

دوسری جانب  ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ لاجز میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر چھاپہ نہیں مارا گیا، ساجد ترین نے شکایت کی تھی کوئی شخص ان کا پیچھا کررہا ہے، پولیس ساجد ترین سے ان کی اس شکایت سے متعلق مزید معلومات لینے گئی تھی۔

بی این پی سربراہ اختر مینگل نے الزام لگایا ہے کہ بی این پی کے 2 سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، اب ان کے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے اسی سلوک کی وجہ سے انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزید خبریں :