21 فروری ، 2013
کراچی … ملک میں جاری توانائی بحران کم کرنے سے متعلق خوشی کی خبر ہے کہ برج پاور کمپنی نے کوئلے پر چلنے والے 500 میگا واٹ پاور پلانٹ بنانے کیلئے چین کی کمپنی ہربن پاور سے معاہدہ کرلیا۔ پاکستان میں کام کرنے والی متحدہ عرب امارات کی کمپنی برج پاور اور چینی کمپنی ہربن الیکٹرک کے درمیان معاہدہ کراچی کے ہوٹل میں طے پایا۔ برج پاور کمپنی کے منتظم اعلیٰ شہزاد قاسم نے بتایا کہ 500 میگا واٹ کے اس منصوبے کیلئے زمین پورٹ قاسم اتھارٹی نے الاٹ کی ہے۔ برج کمپنی کے منتظم اعلیٰ کے مطابق کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے اس منصوبے سے سستی بجلی پیدا ہوگی، پیدا کی جانے والی بجلی کو کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فروخت کیا جائے گا۔